سیاست کا محور عوام کی بلا امتیاز خدمت ہے ،زاہد خان

سیاست کا محور عوام کی بلا امتیاز خدمت ہے ،زاہد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سینٹ قائمہ کمیٹی چیئرمین برائے پانی وبجلی سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ اے این پی دیر پائین کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے تیمرگرہ 132کے وی گرڈ سٹیشن میں ہیوی بجلی ٹرانسفارمر چالو کرانے کا عنقریب افتتاح ہونیوالا ہے دیر پائین کی تعمیر وترقی کا علم تھا منے پر عوام علاقہ اے این ی کے ساتھ چل کر ساتھ دیجئے اسلام آباد سے تیمرگرہ کے اخباری نامہ نگاروں کیساتھ فون پر باتیں کرتے ہوئے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی واپڈا سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ ان کے سیاست کا محور عوام کی بلا امتیاز خدمت اور علاقے کی تعمیر وترقی ہے جو اے این پی سیاست کا بنیادی فلسفہ ہے انہوں نے کہا کہ ماضی حکومتوں کی مقابلے میں اے این پی نے نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود دیر پائین میں سوئی گیس سمیت ریکارڈ ترقیاتی منصوبے منظور کراچکی ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے عوام مستقبل قریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں تبدیلیاں محسوس کریں گے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ جب دوسری سیاسی جماعتوں کی مقابلے دیر پائین کی تعمیر وترقی کا علم اے این پی نے تھاما ہے تو پھر علاقے میں نمائندگی بھی اے این پی کا حق اور عوام علاقے کو اے این پی کے ساتھ چل کر ساتھ دیجیئے دیر پائین میں بجلی بحران کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی واپڈا نے بتایا کہ تیمرگرہ 132کے وی گرڈ سٹیشن کو کروڑوں روپے مالیت کی فراہم کردہ ہیوی بجلی ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام آخری مراحل میں اور اسکی چالو کرانے کا وہ جلد افتتاح کریں گے جس سے علاقے میں بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ کافی حد تک ختم ہوجائیگا جبکہ جندول میدان اور طور منگ درہ کیلئے بھی جلد الگ الگ نئے بجلی فیڈروں کا قیام عمل میں لاکر متذکرہ علاقہ جات کا بجلی نظام بہتر ہوجائیگا اور چکدرہ کے مقام پر پاور ہاﺅس سے ڈائریکٹ ٹرانسمیشن لائن لانے کی غرض سے منظور شدہ 220کے وی نئی بڑے گرڈ سٹیشن کی قیام سے پوری ملاکنڈ ڈویژن سے بجلی بحران کا خاتمہ ہوجائیگا دیر پائین سوئی گیس سپلائی کا ذکر کرتے ہوئے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ پائپ ڈسٹری بیوشن لائنوں کا کام مکمل ہونے جبکہ چکدرہ کے مقام پر سیلاب سے متاثرہ مین رابطہ پل کی تعمیر ومرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد دیر پائین کے بعد دیر لوئر کو سوئی گیس سپلائی ہوجائیگا ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -