چھانگا مانگا، گھریلو جھگڑے پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو ہلاک کردیا

چھانگا مانگا، گھریلو جھگڑے پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو ہلاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چھانگامانگا (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر چچا نے اپنی 17 سالہ روزہ دار بھتیجی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کے گاﺅں چک نمبر 32 کا مختار احمد جوکہ اپنے بڑے بھائی رمضان کیساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے کافی عرصہ سے دونوں بھائیوں کے درمیان گھریلو معاملات پر جھگڑا چل رہا تھا آج صبح 17 سالہ ثمینہ بی بی روزہ رکھ کر قرآن پاک کی تلاوت کررہی تھی مختیار احمد اپنے بھائی رمضان کے کمرے میں آگیا اور طیش میں آکر فائرنگ کرکے اپنی 17 سالہ معصوم بھتیجی ثمینہ بی بی کو ہلاک کردیا۔ مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر تھانہ چھانگا مانگا نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -