نیٹوسپلائی کی بحالی خفیہ ڈیل کے نتیجہ میں ہوئی، ساجد میر

نیٹوسپلائی کی بحالی خفیہ ڈیل کے نتیجہ میں ہوئی، ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی خفیہ ڈیل کے نتیجہ میں ہوئی۔قوم اور پارلیمنٹ کو اس بارے میں مکمل اندھیرے میں رکھا گیا ۔دورہ سعودی عرب سے واپسی پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی خطرے میں ڈال کر فیصلے کیے جارہے ہیں اوراس موقع پر امریکہ سے یہ یقین دہانی لی گئی ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں موجودہ سیٹ اپ کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ اور دوسری جانب مخفی ہاتھ اپوزیشن جماعتوں کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے میں مصروف ہے تاکہ پیپلزپارٹی اور اسکے اتحادیوں کی کامیابی یقینی ہو سکے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہو ش کے ناخن نہ لیے تو یہ سازش کامیاب ہو جائے گی۔ملتان کے ضمنی الیکشن کے نتائج آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک جن داخلی وخارجی محاز پر بحران کا شکا رہے اسکا تقاضا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں۔ مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کو قریب لانے کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں دونوں جماعتوںکو باہمی گنجائش پیدا کرنا ہوگی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -