فخرالدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اُٹھالیا

فخرالدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اُٹھالیا
فخرالدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اُٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اُٹھالیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے فخرالدین جی ابراہیم سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔ فخرالدین جی ابراہیم کاکہناتھاکہ اُن کے پیشرو کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے تیار ہے تاہم اُنہوں نے جلد انتخابات کی بات ذاتی حیثیت میں کی تھی لیکن اب آئین کا پابند ہوں ، انتخابات کراناحکومت کا اختیار ہے ۔اُن کاکہناتھاکہ ملک میں شفاف انتخابات کا ہونا اُن کی آخری خواہش ہے اور اِس میں سرخرو ہونے کی کوشش کروں گا۔