کراچی میں چینی سفارتخانہ اڑانے کی کوشش ، ایک بم فاصلے پر پھٹا ،دوسرا ناکارہ بنادیا گیا،رینجر اہلکار سمیت دو افراد زخمی

کراچی میں چینی سفارتخانہ اڑانے کی کوشش ، ایک بم فاصلے پر پھٹا ،دوسرا ناکارہ ...
کراچی میں چینی سفارتخانہ اڑانے کی کوشش ، ایک بم فاصلے پر پھٹا ،دوسرا ناکارہ بنادیا گیا،رینجر اہلکار سمیت دو افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اولڈ کلفٹن کے بلاک فور میںچین کے سفارتخانے کے باہر بم دھماکے سے رینجر اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک موٹر سائیکل پر نصب بم ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔دوپہر کوچینی سفارتخانے کے قریب دھماکے سے متعددگاڑیاں تباہ اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ایس پی کلفٹن ڈاکٹرفرخ کے مطابق چین کے قونصل خانے کے باہرکھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کادھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق قونصل خانے کے عقبی حصے میں ہونے والے دھماکے سے تین موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچااورقریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ریڈ زون میں پہنچ گئی جہاں اُنہوں نے علاقے کو سیل کرکے سیکیورٹی سخت کردی۔آئی جی نے دھماکے کے ملزمان کی تلاش میں مدد کرنے والوں کے لیے دس لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔رات کو اسی جگہ مو ٹر سا ئیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد نا کا رہ بنا دیا گیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دونوں موٹر سائیکلیں ایک ہی جگہ سے خریدی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق دونوں موٹرسائیکلیں 19 جولائی کو ایک ہی وقت خریدی گئی تھیں،موٹرسائیکلیں اکبر روڈ پر واقع دکان سے ایک ہی گاہک نے خریدیں تھیں جن کے نمبر کے بی2055اورکے ای2035ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری نہیں کی گئی تھیں۔ سفارتخانے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -