ارسلان افتخار ، سلمان اور خلیل کا نیب میں حاضری سے انکار

ارسلان افتخار ، سلمان اور خلیل کا نیب میں حاضری سے انکار
ارسلان افتخار ، سلمان اور خلیل کا نیب میں حاضری سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے صاحبزادے اور اس کیس کے شریک ملزموں نے عدالتی کرپشن کے الزامات کے معروف کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد نے انہیں 26جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔ نیب کے ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ ارسلان افتخار تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوسکے اور نہ ہی ملک ریاض کے داماد سلمان اور خلیل احمد پیش ہوئے بلکہ سلمان نے فیکس پیغام بھجوا یا ہے کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں ۔۔ کرپشن کے الزامات کے معروف ارسلان افتخار کیس میں آج چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار ، بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض کے داماد سلمان اور ساتھی خلیل احمد نے آج نیب میں پیش ہونا تھا لیکن تینوں نے نیب میں حاضر ہونے سے معذرت کر لی ۔ ارسلان افتخار کاکہنا ہے کہ نیب کو جا کر بتانا چاہتا ہوں کہ انہیں نیب پر اعتماد نہیں ہے ۔دریں اثنا ءارسلان افتخا ر کیس میں رجسٹرار سپریم کو رٹ نے مشتر کہ تحقیقاتی ٹیم کے نو ٹس کا جواب دیدیا ہے ۔جس میں کہاگیا ہے کہ رجسٹرار سپریم کو رٹ کا مو قف ہے کہ ارسلان افتخا ر کیس سے متعلق ایسے کو ئی حقائق نہیں ہیں جو پیش کیے جا ئیں ۔رجسٹرا سپریم کو رٹ کا کہنا تھا کہ سپریم کو رٹ کے فیصلے کی کا پی آ پ کو بھجوا رہے ہیں ۔ دنیا نیوز کے مطابق رجسٹرار جوا ئنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہو نگے ۔وا ضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے رجسٹرار کو 25جولا ئی کو پیش ہو نے کا نو ٹس دیا تھا ۔