افغان پر یمی جوڑے کے خلاف درج مقدمہ خارج ، سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم ،جو ڑے نے مجبوری میں جوڑے نے بارڈر پار کیا: چیف جسٹس

افغان پر یمی جوڑے کے خلاف درج مقدمہ خارج ، سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم ،جو ڑے ...
افغان پر یمی جوڑے کے خلاف درج مقدمہ خارج ، سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم ،جو ڑے نے مجبوری میں جوڑے نے بارڈر پار کیا: چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے پسندکی شادی کرنے والے href="https://dailypakistan.com.pk/tag/افغان">افغان جوڑے کو مکمل href="https://dailypakistan.com.pk/tag/ سیکیورٹی"> سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے جوڑے کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر معطل کردی ۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے href="https://dailypakistan.com.pk/tag/افغان">افغان جوڑے پر مقدمہ درج ہونے کااز خود نوٹس لیتے ہوئے کیس کی پیر کو سماعت کی ۔عدالت کے روبرو اسحاق نامی شخص نے خاتون (م ) کا نکاح نامہ پیش کیاجس کا مشاہدہ کرنے کے بعد عدالت نے کہاکہ یہ چھ سال پرانامحسوس نہیں ہوتاجس کی تائید کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ نکاح نامہ تازہ محسوس ہوتاہے ۔چیف جسٹس نے اسحا ق کے شناختی کارڈ کی نادرا حکام سے تصدیق کرائی تو وہ جعلی نکلا جس پر اُسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ چیف جسٹس نے دارالامان انتظامیہ کو طلب کرکے جوڑے کو href="https://dailypakistan.com.pk/tag/ سیکیورٹی"> سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق استفسار کیاجس پر انتظامیہ نے معذرت کرلی ۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ مجبوری کی حالت میں جوڑے کو بارڈر پار کرکے آنا پڑااور ایسی صورتحال میں لوگوں کو سیاسی پناہ دی جاتی ہے لیکن مقدمہ بلاجواز ہے ۔ عدالت نے جوڑے کے خلاف تھانہ میرپور تھانے میں درج ایف آئی آر معطل کرتے ہوئے کرتے ہوئے ایس پی پشاور کینٹ کو حکم دیاکہ جوڑے کو مکمل href="https://dailypakistan.com.pk/tag/ سیکیورٹی"> سیکیورٹی ، خوراک اور کپڑوں سمیت دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31جولائی تک ملتوی کردی ۔