موجودہ نظام سے باغی قوتیں آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوں گی : جمعیت اہل حدیث

موجودہ نظام سے باغی قوتیں آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوں گی : جمعیت اہل حدیث
 موجودہ نظام سے باغی قوتیں آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوں گی : جمعیت اہل حدیث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر )جمعیت اہلِ حدیث پاکستان نے قرار دیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وہی قوتیں کامیاب ہوں گی جو موجودہ سسٹم اور نظام کی باغی ہوں گی ،موجودہ سسٹم ملک و قوم کو امریکی غلامی کے تابع رکھنے کا دوسرا نام ہے ،پوری قوم کو اس غلیظ اور تعفن ذدہ نظام سے بغاوت کرنا ہوگی اور کسی ’جرات مند باغی‘کو اپنا لیڈر ماننا پڑے گا جو قرآن و سنت کے علاوہ کسی کو اپنا رہبر نہ مانتا ہو ،اِن خیالات کا اظہار جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ خالد شہزاد فاروقی نے نشاط کالونی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب اور افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ رمضان اُخوت ،صبراور ایثار کا پیغام دیتا ہے ،جو روزہ دار ایثار،اُخوت اور صبر کا دامن تھامے بغیر رمضان کی برکتیں سمیٹنے کے خواہشمند ہیں وہ سراسر خسارے میں ہیں ، حافظ خالد شہزاد فاروقی نے کہا کہ حکمران امریکی غلامی میں ملک و قوم کا وقار تباہ کر چکے ہیں ،امریکی غلامی کے طوق کو ملک و قوم کے گلے سے اُتارنے اور اس طوق کے حصے بخرے کرنے والا ہی اس قوم کا ہیرو ہو گا ۔اُنہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ رمضان میں توبہ و استغفار کا خصوصی اہتمام کریں اور اللہ سے خلافتِ راشدہؓ کی پیروی کرنے والے حکمران عطا کرنے کی خصوصی دعائیں مانگیں۔

مزید :

لاہور -