ڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت

ڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت
ڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی ویکٹر سرویلنس مہم مزید تیز کی جائے، اورعوام کو ڈینگی سے آگاہی کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے۔ ڈینگی کی ممکنہ وباء سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میںوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام محکمے ڈینگی کی ممکنہ وباء سے نمٹنے کیلئے مربوط انداز میں کام کریں اورہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مزید محتاط رہنا ہو گا۔سیکریٹری سکولزنے اجلاس کو بتایا کہ ڈینگی کے حوالے سے340اساتذہ کو تربیت دی جا چکی ہے جبکہ400ماسٹر ٹرینرز تیار کئے جا رہے ہیں۔ ڈینگی کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ امتحانات میں سوالات بھی رکھے گئے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -