ارکان اسمبلی بارش کا پانی اور مہنگا ئی پر چیک رکھیں:شہباز شریف

ارکان اسمبلی بارش کا پانی اور مہنگا ئی پر چیک رکھیں:شہباز شریف
ارکان اسمبلی بارش کا پانی اور مہنگا ئی پر چیک رکھیں:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے ارکانِ اسمبلی کو رمضان بازاروں کے دورے کرنے اوربارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے واسا حکام سے مل کرکام کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکانِ اسمبلی سے کہا کہ وہ اپنے حلقوں میں اشیائے ضروریہ کامعیار چیک کریںاور بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے واسا حکام سے مل کرکام کریں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈی واٹرنگ سیٹ مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے واسا کیلئے20نئے جنریٹرز فوری خریدنے اور شمالی لاہور میں رمضان بازار لگانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ مین ہولز کی صفائی کے دوران عملے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

مزید :

لاہور -