ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا
ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ہونے پر الزامات عائد کئے جس پر ایم کیو ایم نے 19 مئی کو عمران خان کو لیگل نوٹس جاری کیا تھا جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان کے بے بنیاد الزامات سے نیک نامی پر اثر پڑا، عمران خان جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ زہرہ شاہد کے قتل کے ایک گھنٹہ بعد الطاف حسین کو اس میں ملوث کردیا گیاجس سے قائد ایم کیو ایم کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

مزید : قومی