پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے رضا ربانی کی حمایت کی درخواست کر دی

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے رضا ربانی کی حمایت کی درخواست کر دی
پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے رضا ربانی کی حمایت کی درخواست کر دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے رضا ربانی کے حق میں تحریک انصاف سے اپنا صدارتی امیدوار دستبردار کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماﺅں نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور صدارتی امیدوار کیلئے رضا ربانی کی حمایت کی درخواست کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماءخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ رضا ربانی قابل، باصلاحیت اور بے داغ شخصیت ہے، تحریک انصاف رضا ربانی کے حق میں اپنا صدارتی امیدوار دستبردار کرے اور رضا ربانی کی حمایت کرے جس پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ وہ پارٹی مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔

مزید : اسلام آباد