پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

  

سینٹ لوشیا(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ کل سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں سینٹ لوشیا کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے مدمقابل ہوں گی۔ گرین شرٹس نے چوتھے میچ میں میزبان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ ویسٹ انڈین کپتان کل کا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ چوتھا ون ڈے جیت کر ٹیم کا مورال بلند ہے اور آخری مقابلے میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کریں گے۔

مزید : کھیل