مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مشترکہ صدارتی امیدوار کی حمایت اعلان کر دیا

مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مشترکہ صدارتی امیدوار کی حمایت ...
مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مشترکہ صدارتی امیدوار کی حمایت اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ صدارتی امیدوار سینیٹر رضا ربانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کے منتخب نمائندے سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹر رضا ربانی کو ووٹ دیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور سینیٹر رضا ربانی نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) پارلیمنٹ میں مشترکہ اپوزیشن کا قیام چاہتی ہے اس سلسلے میں مل کر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹر رضا ربانی کی حمایت کے لئے وہ ہر جماعت کے پاس جائیں گے، اس سلسلے میں وہ آج مولانا فضل الرحمان کے پاس بھی جائیں گے اور انہیں امید ہے کہ وہ ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں