گوگل نے مودی کو دنیا کا احمق ترین وزیراعظم قراردیدیا

گوگل نے مودی کو دنیا کا احمق ترین وزیراعظم قراردیدیا
گوگل نے مودی کو دنیا کا احمق ترین وزیراعظم قراردیدیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سرچ انجن گوگل نے ایک مرتبہ پھر بھارتی سرکارکی دکھتی رگ کو چھیڑدیا اور مجرموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد اب احمق ترین سربراہان مملکت کی فہرست میں ڈال دیا۔

اگر گوگل پر ’سب سے زیادہ احمق بھارتی وزیراعظم‘ لکھ کر سرچ کریں توان میں نریندرامودی سرفہرست ہیں اور اگر ’دنیا میں احمق ترین وزیراعظم ‘ لکھیں تو بھی مودی کی تصویر کا دیدار ہوتاہے ۔ یادرہے کہ رواں سال کے آغاز میں ہی گوگل نے مودی کے دنیا کے دس بڑے مجرموں کی فہرست میں شامل کرلیاتھا جس پر بھارتی سرکار کے احتجاج کے بعد معافی مانگ لی گئی ۔

دنیا کے احمق وزرائے اعظم میں مودی کے علاوہ آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ ، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ، کینیڈین وزیراعظم سٹیفن ہارپراورترکی کے موجودہ صدرطیب اردوان کی تصاویربھی شامل ہیں ۔

اسی خبر کے انگریز ی میں مزے لینے  کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

مزید : بین الاقوامی