کمرے میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے سے دلہا جاں بحق ‘دلہن کی حالت غیر ہوگئی

کمرے میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے سے دلہا جاں بحق ‘دلہن کی حالت غیر ہوگئی
کمرے میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے سے دلہا جاں بحق ‘دلہن کی حالت غیر ہوگئی

  

ٹانک(آئی این پی ) نواحی گاوٗں گرہ شہباز میں شادی کی پہلی رات کمرے میں دھواں بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث دلہا جاں بحق جبکہ دلہن کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شادی کے بند ھن میں بندھنے والا گرہ شہبا ز کا بد نصیب جوڑا اپنے کمر ے میں موجود تھا جب بجلی چلی جانے کے بعد کمر ے کے قریب ہی جنریٹر چلا یا گیا جس کے بعد کمر ے میں جنریٹر کا دھو اں بھر جانے کے باعث اکرم نامی دلہا دم گھٹنے کے باعث جاں بحق جبکہ دلہن مسماتہ (ن) بی بی کی حالت غیر ہوگئی جسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد گھر کی خوشی غم میں بد ل گئی اور گاوٗں کی فضاء سوگوار رہی۔

مزید : ٹانک