اساتذہ اپنے مقدس پیشے سے انصاف کریں ورنہ آخرت میں ان کو حساب دینا ہو گا: خواجہ آصف

Jul 23, 2016 | 03:33 PM

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنے مقدس پیشے سے انصاف کریں ورنہ آخرت میں ان کو حساب دینا ہو گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ کالجوں میں اساتذہ غیر حاضر ہیں اور سکولوں کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ ہمارے زمانے میں طالب علم غیر حاضر رہتے تھے اور اب اساتذہ غیر حاضر رہتے ہیں ۔ جو قومیں تعلیم کا دامن تھام کر رکھتی ہیں وہ کبھی زیر نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنے مقدس پیشے کیساتھ انصاف کریں ورنہ آخرت میں ان کو حساب دینا ہو گا۔

مزیدخبریں