مبینہ دہشت گردبیوی سمیت گرفتار،اعتراف جرم کرلیا، حساس ادارے کی یونیفارم برآمد

مبینہ دہشت گردبیوی سمیت گرفتار،اعتراف جرم کرلیا، حساس ادارے کی یونیفارم ...
مبینہ دہشت گردبیوی سمیت گرفتار،اعتراف جرم کرلیا، حساس ادارے کی یونیفارم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) پولیس نے مبینہ دہشت گرد کو بیوی سمیت گرفتار کر کے جدید اسلحہ اور حساس ادارے کی یونیفارم برآمد کر لی ، ڈی ایس پی سٹی اظہر گیلانی نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ مصطفی چوک نزد ایجوکیشن بورڈ کے قریب کوہاٹ کا رئیس خان کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہے اور اپنی بیوی جمیلہ کے ساتھ ملکر جدیداسلحہ سماج دشمن عناصر کو فروخت کرتا ہے ، گرفتاری کے لئے ایس ایچ او اعجاز بخاری کی سربراہی میں ٹیم بنائی گئی اور سفید کپڑوں میں فرضی گاہک بناکر مقرر ہ جگہ بھجوایا گیا،ملزم 10 ہزار روپے میں پستول کی گولیا ں دینے لگا تو پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر اسے قابوکر لیا، اس کے قبضہ سے دو کلاشنکوف، میگزین ،سینکڑوں گولیاں، تین پستول ،موبائل فونز ،حساس ادارے کی یونیفارم برآمد ہوئی ،دوران تفتیش ملزم میاں بیوی نے اعتراف کیا کہ وہ اسلحہ فروشی کا کا م طویل عرصہ سے کررہے ہیں اور300سے زائد مختلف قسم کے ہتھیار صوبہ سندھ اور پنجاب میں دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کو فروخت کرچکے ہیں۔