تیز ترین چار سنچریاں،امام الحق کا ون ڈے میں نیاریکارڈ قائم

تیز ترین چار سنچریاں،امام الحق کا ون ڈے میں نیاریکارڈ قائم

  

بلاوایو(اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین چار سنچریاں بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف کھیلے گئے آخری میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ امام نے نو میچز کی نو اننگز میں چار سنچریاں بنا کر جنوبی افریقن بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کی تیز ترین چار سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈک کوک نے 16 اننگز میں کارنامہ انجام دے رکھا تھا۔ امام الحق نے نو میچز میں چار سنچریوں کی مدد سے 544 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -