قومی کپتان فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کارکردگی پر مسرور
بلاوایو(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی اپنے افتتاحی بیٹسمین کی شاندار کارکردگی پر مسرور ہیں جن کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے جارحانہ بیٹسمین کا اس انداز سے بیٹنگ کرنا پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے خوش آئند بات ہے۔پاکستان کے اولین ون ڈے ڈبل سنچری میکر کے بارے میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ سے ہی اس بات کا یقین تھا کہ اگر فخر زمان کو پچاس اوورز تک کھیلنے کا موقع گیا تو وہ ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور انہوں نے زمبابوے کیخلاف چوتھے میچ میں وہ کارنامہ کر دکھایا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے جو بہترین کارکردگی پیش کی اس کی انہیں بہت زیادہ خوشی ہے اور وہ جس عمدگی کے ساتھ کھیل رہے ہیں وہ پاکستان کرکٹ کیلئے مستقبل کے حوالے سے بھی ایک نیک شگون ہے۔قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی فخر زمان کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ مستقبل میں بھی ان کی جانب سے اسی طرح کی بہترین کارکردگی سامنے آئے گی۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ ون ڈے کرکٹ میں اس بہترین کارنامے پر فخر زمان کو دل سے مبارکباد دینا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسی یادگار کارکردگی ہے جو کوئی بھی کھلاڑی اپنے پورے کیریئر کے دوران ایک یا دو مرتبہ ہی دکھا پاتا ہے اور انہوں نے اپنے بہترین کھیل سے ثابت کردیا ہے کہ وہ اس کے اہل بھی ہیں اور ان کی کارکردگی پر خود انہیں بھی فخر محسوس ہو رہا ہے۔قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی فخر زمان کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ مستقبل میں بھی ان کی جانب سے اسی طرح کی بہترین کارکردگی سامنے آئے گی۔