ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں4 مرد اور تین خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

تربیتی کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -