زمبابوے سیریز، فخر کے ریکارڈزپر ریکارڈ، تیز ترین ہزار بنانیوالے پہلے کھلاڑی

زمبابوے سیریز، فخر کے ریکارڈزپر ریکارڈ، تیز ترین ہزار بنانیوالے پہلے کھلاڑی

  

بولاوائیو(آئی این پی) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز کھلاڑی سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑ کر ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے یہ ریکارڈ اپنے کیریئر کے 18ویں میچ میں زمبابوے کے خلاف 20 رنز بناکر سر انجام دیا۔ویسٹ انڈین جارح مزاج بیٹسمین ویون رچرڈز نے 1980میں 21اننگز میں ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کے بعد کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ، کوانٹن ڈی کک اور پاکستان کے بابر اعظم نے بھی 21,21اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔پانچویں ون ڈے میں فخر زمان نے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور85رنز بنا کر پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر515رنز بنا کر 5ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔انہوں نے زمبابوے ہی کے ہیملٹن مساکدزا کا5ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 467رنز کا ریکارڈ توڑا۔ فخر زمان نے اس سے قبل میچ میں 210رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے بعد وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن چکے ہیں۔میچ میں پاکستان کے فخر زمان نے ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا۔فخر زمان سے قبل ویسٹ انڈیز کے ووین رچرڈز، جنوبی افریقہ کے کونٹن ڈی کوک، انگلینڈ کے جوناتھن ٹراٹ اور کیون پیٹرسن اور پاکستان کے بابر اعظم مشترکہ طور تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے سرِفہرست کھلاڑی تھے، جنہوں نے یہ سنگِ میل 21 اننگز میں مکمل کیا تھا۔تاہم فخرزمان نے 18 اننگز میں ایک ہزار رنز بنا کر یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔اس کے ساتھ ساتھ اس میچ میں فخر زمان اور امام الحق ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی اوپننگ جوڑی بھی بن گئے۔ دونوں بلے بازوں کی جوڑی نے پانچ میچوں میں 71.71 کی اوسط سے 910 رنز بنائے۔

، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی اوپننگ جوڑی ڈیسمنڈ ہینز اور گورڈن گرینج نے بھارت کے خلاف 1989 میں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 58.80 کی اوسط سے 611 رنز بنائے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -