کروشین فٹبالر نکولا کالینک کا سلور میڈل لینے سے انکار

کروشین فٹبالر نکولا کالینک کا سلور میڈل لینے سے انکار
کروشین فٹبالر نکولا کالینک کا سلور میڈل لینے سے انکار

  

زغرب(آئی این پی) کروشین فٹبالر نکولا کالینک نے ورلڈ کپ سلور میڈل قبول کرنے سے انکار کردیا۔فائنل میں کروشین ٹیم کو فرانس سے شکست ہوئی تاہم رنر اپ رہنے پر سلور میڈل کی حقدار پائی، جب نکولا سے میڈل کیلئے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے قبول کرنے سے ہی انکار کردیا، ان کا کہنا تھاکہ آپ کا شکریہ مگر جب میں روس میں کھیلا نہیں تو میڈل کیوں لوں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب انھوں نے بطور متبادل کھیلنے سے انکار کیا تھا۔کوچ ذاکٹو ڈالک کے مطابق اس سے قبل ایک وارم اپ میچ میں بھی انھوں نے میدان میں اترنے سے صاف منع کردیا تھا۔واضح رہے کہ نکولا نائیجیریا سے ابتدائی راؤنڈ میچ کے دوران بطور متبادل میدان میں اترنے سے انکار پر وطن واپس روانہ کردیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -