پاک زمین دار بینیفٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا کراچی میں آغاز

پاک زمین دار بینیفٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا کراچی میں آغاز

  

کراچی (یو این پی) حیدری بلوچ کلب اور احمد جان اکیڈمی کے درمیان آل کراچی پاک زمین دار بینیفٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ایک، ایک گول سے ڈرا ہوگیا۔ گبول پارک اسٹیڈیم پر ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی اعجاز احمد بلوچ نے گیند کو کک لگاکر کیا۔ اس موقع پر لالہ اسلم، مشتاق علی، لیاقت بلوچ، انٹرنیشنل پلیئر شاکر لاشاری، شریف جنتی، گلاب بلوچ، ولی محمد اور دیگر عمائدین موجود تھے۔ افتتاحی میچ میں حیدری بلوچ کلب کی جانب سے 27 ویں منٹ میں آفتاب نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 1۔0 سے سبقت دلائی۔ دوسرے سیشن کے 49 ویں منٹ میں عظمت نے گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا۔ بعدازاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑتوڑ حملے کئے لیکن کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔ریفری عدنان خان کی وسل پر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابری پر ختم کرنے کا اعلان کیاگیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -