سری لنکا اور جنوبی افریقہ کا آخری ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کا آخری ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ فیصلہ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، میزبان آئی لینڈرز کی میچ میں گرفت مضبوط ہے، سری لنکن ٹیم نے 275 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے مہمان پروٹیز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 490 رنز کا ہدف دیا، کرونارتنے 85 اور اینجلو میتھیوز 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی مشکلات سے دوچار ہے، پروٹیز نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لئے تھے، مہمان ٹیم کو فتح کیلئے مزید 351 رنز اور میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ اتوار کو کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان سری لنکن ٹیم نے 151 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کرونارتنے 59 اور میتھیوز 12 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا، کرونارتنے 85 رنز بنانے کے بعد نگیڈی کی گیند کا نشانہ بنے، میتھیوز نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 71 رنز بنانے کے بعد مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد میزبان ٹیم نے 275 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر کے حریف ٹیم کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 490 رنز کا ہدف دیا۔، سلوا 32 اور ڈکویلا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کیشو مہاراج نے 3 اور نگیڈی نے ایک وکٹ لی، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پروٹیز بلے باز سری لنکن سپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے، جنوبی افریقہ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 139 رنز بنا لئے تھے، پروٹیز کو کامیابی کیلئے مزید 351 رنز اور آئی لینڈرز کو 5 وکٹیں درکار ہیں، ڈین ایلگر 37، ایڈن مرکرم 14، ہاشم آملہ 6، کپتان فاف ڈوپلیسی 7 اور مہاراج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تھیونس ڈی براؤن 45 اور ٹیمبا باووما 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔


، ہیراتھ اور دانن جایا نے 2، 2 اور پریرا نے ایک وکٹ لی۔