سمر سیٹ کا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے ویسٹ انڈین باؤلر جیروم ٹیلر سے معاہدہ

سمر سیٹ کا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے ویسٹ انڈین باؤلر جیروم ٹیلر سے معاہدہ

  

لندن(اے پی پی) انگلش کلب سمر سیٹ نے رواں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کیلئے ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر جیروم ٹیلر سے معاہدہ کر لیا۔ سمرسیٹ کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلر باصلاحیت باؤلر ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ٹیلر نے کہا کہ انگلش کلب سے معاہدہ میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے پر جوش ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -