قومی ٹیم ایشین کلب والی بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی

قومی ٹیم ایشین کلب والی بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی

  

اسلاام آباد (این این آئی) قومی بال ٹیم کے کوچ مظہر حسین گوجر نے کہا ہے کہ 12 رکنی قومی ٹیم ایشین کلب والی بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ یہ چمپئن شپ 30 جولائی سے 6 اگست تک برما، میانمار می کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 12 رکنی قومی ٹیم کی قیادت محب رسول کریں گے، دیگر کھلاڑیوں محمد ادریس، شیراز، دلاور خان، مبشر رضا، منیر احمد، وسیم خان، محمد آصف، کاشف، ناصر لبرو، فہد رضا اور امل خان شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض کوچز مظہر حسین گوجر اور محمد اظہر انجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ ایشین کلب والی بال چمپئن شپ 18 سے زائد ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں ایونٹ میں شرکت کیلئے 26 جولائی کو میانمار رووانہ ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ایشین گیمز اور ایشین کلب چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں جاری ہے تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں ان کھلاڑیوں کو چار قومی کوچز تربیت دے رہے ہیں جن میں مظہر حسین گوجر، محمد اظہر، محمد شہباز اور محمد اکرم شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ امید ہے کہ قومی ٹیم ایشین کلب والی بال چمپئن شپ میں بآسانی فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -