سعید کرکٹ،حلیم کی ففٹی نے اشرف سی سی کوفتح یاب کرادیا

سعید کرکٹ،حلیم کی ففٹی نے اشرف سی سی کوفتح یاب کرادیا

  

کراچی (یو این پی) تیسرے سعید اختر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔کے جی اے جمخانہ گراؤنڈ پر گزشتہ روز اشرف سی سی نے میزبان ٹیم سعید اختر کلب کو سات وکٹوں سے ہرادیا جبکہ پی خان کلب کو کے جی اے جمخانہ نے آٹھ وکٹوں سے شکست کا داغ لگایا۔ اشرف سی سی کے بیٹسمین حلیم شاندار نصف سنچری کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ کے جی اے جمخانہ کے عمران بشیر نے مرد میدان کا ایوارڈ وصول کیا۔سعید اختر سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18اوورز میں دو وکٹوں پر 111رنز بنائے۔ شہزاد احمد 38اور مشتاق احمد نے 34رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں اشرف سی سی نے مطلوبہ ہدف 13.2اوورز میں تین وکٹوں پر یقینی بنالیا۔حلیم 54رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ امجد نے 16رنز اسکور کئے۔ عامر رشید نے تین کھلاڑیوں کو پویلین واپسی پر مجبور کیا۔دوسرے میچ میں پی خان کلب نے کے جی اے جمخانہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.3اوورز میں صرف 83رنز بنائے۔بلال 18اور اعجاز 14رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔عمران بشیراور ونود رمیش نے تین ، تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ جوابی بیٹنگ میں کے جی اے جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 12.2اوورز میں دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔عمران بشیر نے 38رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دیپک نے 38رنز کئے۔اعجاز احمد نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -