خواہش ہے کہ ایسا کام کروں کہ لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں :فلک

خواہش ہے کہ ایسا کام کروں کہ لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں :فلک
خواہش ہے کہ ایسا کام کروں کہ لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں :فلک

  

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل وادکارہ فلک نے کہا ہے کہ میں اپنی کامیابی پرخوش ہوتی ہوں لیکن ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتی ۔حال ہی میں مجھے ملنے والا ایوارڈ میری صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی اسے اس کی محنت کا پھل دیتے ہیں ۔میں ان دنوں ملک کے نامور سینئر اداکار وں سے فن کی رہنمائی حاصل کررہی ہوں۔مجھے شوبز میں پروموٹ کرنے کا سہرا سینئرز کے سر ہے ۔

فلک نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔

مزید :

کلچر -