ڈپریشن کا شکارمیرا کا پرانے دوستوں کو پہچاننے سے انکار

ڈپریشن کا شکارمیرا کا پرانے دوستوں کو پہچاننے سے انکار
ڈپریشن کا شکارمیرا کا پرانے دوستوں کو پہچاننے سے انکار

  

لاہور (فلم رپورٹر) فلمسٹار میرا عدالت میں زیر سماعت کیس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں ، فون پر پرانے دوستوں کو بھی پہچاننے سے انکار کر دیا ۔میرا نے اپنے مبینہ شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور گزشتہ سماعت پر میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح خواں نے عدالت میں دونوں کا نکاح کرانے کا بیان دیکر میراکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا تھا اور اسی وجہ سے اداکارہ آج کل شدید ذہنی دباؤ کے باعث ڈپریشن میں مبتلا ہو چکی ہیں اور ان کا یہ مرض ریڈ لائن کراس کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ گزشتہ روز میرا کے دوستوں نے ان کو فون کیا تو انہوں نے صاف طور پر انہیں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا اور جب ان کے دوستوں نے میسج کر کے اپنا تعارف کروایا تو تب بھی میرا نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا ۔

مزید :

کلچر -