میں اور احسن خان صرف اچھے دوست ہیں : نیلم منیر

میں اور احسن خان صرف اچھے دوست ہیں : نیلم منیر
میں اور احسن خان صرف اچھے دوست ہیں : نیلم منیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میں اور احسن خان صرف اچھے دوست ہیں لیکن بد قسمتی سے کچھ لوگ اپنی عادت سے مجبور ہو کر دوستی کے خوبصورت رشتے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ احسن خان کے ساتھ کئی ڈرامہ سیریلز اور فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ میں بھی کام کر چکی ہوں ۔اداکاروں کی اکثریت کی آپس میں اچھی دوستیاں ہیں اور کام کے حوالے سے ایک دوسرے سے مشاورت بھی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ احسن خان شادی شدہ اور میرے لئے انتہائی قابل احترام ہیں اس لئے ہمارے درمیان ایسا کوئی معاملہ نہیں جو زیر بحث آ سکے اس لئے لوگوں کو اس سے گریز کرنا چاہیے ۔

مزید :

کلچر -