شاہ رخ’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی ستمبر میں شروع کرینگے

شاہ رخ’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی ستمبر میں شروع کرینگے
شاہ رخ’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی ستمبر میں شروع کرینگے

  

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان پہلے بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان فلم ’’زیرو ‘‘ کی تشہیر سے قبل ستمبر میں پہلے فلم’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے اور فلم کے کچھ حصے عکسبند کرائیں گے جبکہ اس حوالے سے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -