پی ٹی وی کے پروگرام ’’صحت سب کیلئے ‘‘کی ریکارڈنگ

پی ٹی وی کے پروگرام ’’صحت سب کیلئے ‘‘کی ریکارڈنگ
پی ٹی وی کے پروگرام ’’صحت سب کیلئے ‘‘کی ریکارڈنگ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن ہمیشہ حالات حاضرہ پر مبنی معیاری اور معلوماتی پروگرامز عوام کی بہبود اور آگاہی کیلئے ضرورت کے مطابق پیش کرتا رہتا ہے ۔اس ہفتے پروگرام ’’صحت سب کیلئے ‘‘میںآگ سے جھلسنے والے مریضوں اور برن یونٹس کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔پنجاب کے وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جواد ساجد اور سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب پروفیسر زاہد پرویز نے بطور مہمان شرکت کی ۔ اس پروگرام کی میزبان ڈاکٹر غزالہ معین ہیں جو عرصہ تین سالوں سے بڑی کامیابی سے پروگرام کو آگے لے کر جا رہی ہیں ۔ اس پروگرام کے سکرپٹ ورک او ر ریسرچ کی تمام تر ذمہ داریاں وہ خود نبھا رہی ہیں ۔ پروگرام "صحت سب کیلئے "کی ایگزیکٹو پروڈیوسر مبشرہ سلطان ہیں اور یہ پروڈیوسر نوید قمر کی پیش کش ہے ۔ اس پروگرام میں مختلف ہسپتالوں میں برن یونٹس کی حالت اور اس کے قیام کی ضرورت سے متعلق بھی روشنی ڈالی گئی۔

ماہرین نے بتایا کہ آگ لگنے کے زیادہ تر واقعات اور حادثات چھوٹی چھوٹی غلطیوں اور لاپرواہی کے باعث رونما ہوتے ہیں ۔ماہرین نے بتایا کہ دیگرمریضوں کی نسبت جلے ہوئے زخموں کے مریضوں کوجراثیموں سے بچاؤ اور احتیاط کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ پروگرام "صحت سب کیلئے " ہفتہ وار پروگرام ہے جو اتوار کو چاربجے شام اور سوموار کو ساڑھے سات بجے صبح پی ٹی وی نیوز سے آن آئیر ہوتا ہے اور مختلف موسمی اور وبائی مسائل سے نمٹنے اور ناظرین کی آگاہی کیلئے متعلقہ ماہرین کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

مزید :

کلچر -