ہر شعبہ کے لوگوں میں اب شعور آ تا جا رہا ہے: افتخار ٹھاکر

ہر شعبہ کے لوگوں میں اب شعور آ تا جا رہا ہے: افتخار ٹھاکر
ہر شعبہ کے لوگوں میں اب شعور آ تا جا رہا ہے: افتخار ٹھاکر

  

لاہور(فلم رپورٹر) اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہر شعبہ میں لوگوں کو شعور آ رہا ہے جس کی وجہ سے تبدیلی بھی ممکن ہو رہی ہے‘ اسٹیج کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں۔ ’’میڈیا‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے خود کو عریانی اور فحاشی سے دور رکھا ہے اور میری صرف یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے دیکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح فراہم کروں۔عوام جس طرح مہنگائی‘ بیروزگاری اور دیگر مسائل سے پریشان ہے اگر ان کو خوشیاں نہ دی جائیں تو نہ جانے لوگ اپنے ساتھ کیا کیا کر لیں۔

مزید :

کلچر -