عورت کو ازدواجی زندگی کیلئے خود کو صبر کا پہا ڑ بناناپڑتا ہے :صاحبہ

عورت کو ازدواجی زندگی کیلئے خود کو صبر کا پہا ڑ بناناپڑتا ہے :صاحبہ
عورت کو ازدواجی زندگی کیلئے خود کو صبر کا پہا ڑ بناناپڑتا ہے :صاحبہ

  

لاہور( فلم رپورٹر ) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ عورت کو کامیاب ازدواجی گزارنے کیلئے خود کو صبر کا پہاڑ ثابت کرنا پڑتا ہے ، تجزیہ کیا جائے تو ہمارے معاشرے میں دوسرے لوگوں کی بیجا مداخلت گھرانوں میں مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اور توازن بر قرار رکھنے کیلئے دونوں کا ساتھ چلنا ضروری ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنا چاہیے اور ہر معاملے میں ایک دوسرے کو مارجن بھی دینا چاہیے تبھی خوشگوار زندگی بسر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ایسا ہے کہ لوگ میاں بیوی کو خوش بھی نہیں دیکھ سکتے اور بیجا مداخلت کرتے ہیں جس سے خوش و خرم میاں بیوی میں پھوٹ پڑ جاتی ہے ۔

مزید :

کلچر -