پٹواریوں کا الیکشن تک تبادلو ں کے احکامات ماننے سے انکار

پٹواریوں کا الیکشن تک تبادلو ں کے احکامات ماننے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائنے سے)ضلع لاہور کے پٹواری ڈپٹی کمشنر لاہور کے تبادلوں کے احکامات ماننے سے انکاری ہو گئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر 2روز گزر جانے کے بعد بھی عملدرآمد نہیں کیا جا سکا پٹواریوں نے نوٹیفیکیشن کو غیر قانونی قرار دیدیا اور باہمی رضا مندی سے پٹوار سرکلوں کے چارج نہ چھوڑنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن انوار الحق کی جانب سے ضلع لاہور کے پٹواریوں کے تبادلے کئے گئے جن پر 2روز گر جانے کے بعد بھی عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ضلع لاہور کے پٹواریوں کی کثیر تعداد اس نوٹیفیکیشن کو اغلاط سے بھرا اور غیر قانونی قرار دے رہی ہے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر متعدد پٹواریوں نے آگاہی دی کہ ضلع لاہور کے تمام پٹواری ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کر چکے ہیں اور اس نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی صورت بھی چارج چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں اور الیکشن گزر جانے کے بعد نئی گورنمنٹ کے آنے پر اس تبادلہ لسٹ کو دیکھا جائے گا ، اب ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور ڈپٹی کمشنر کے اس فیصلے پر عملدرآمد کر پاتی ہے یا نہیں یہ تو آنیوالا وقت ہی بتائے گا۔ ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے تیار کردہ فہرست غائب کر دی گئی من مرضی کی لسٹ تیار کرتے ہوئے معطل شدہ پٹواری کو سرکل الاٹ کر دیا جبکہ تحصیل حاضر پٹواری کو بھی سرکل سے نواز دیا متعدد پٹواریوں کے نام ہی لسٹ سے غائب کر دیئے گئے۔ نئی اور مشکوک لسٹ تیار کرنے والے کون ہے ضلع لاہور کے محکمہ ریونیو میں نئی بحث چھڑ گئی، اغلاط سے بھری سٹ نے پٹواریوں کے تبادلے مشکوک کر دیئے۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کے جاری کردہ پٹواریوں کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن ظاہر ہوتے ساتھ ہی مشکوک قرار دیدیا گیا اغلاط سے بھری لسٹ نے جلد بازی افراتفری اور بے ہنگم پن کو ظاہر کر دیا، ذرائع نے مزیدآگاہی دی ہے کہ جو لسٹ ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر لاہور ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک کی جانب سے مرتب کی گئی تھی اس لسٹ کے مطابق نہ تو پٹواریوں کے سرکل ظاہر کئے گئے ہیں اور نہ ہی سرکل الاٹ کئے گئے ہیں