کامیاب ہوکر پی پی 166کو اہک مثالی حلقہ بنادوں گا ،فیصل شامی

کامیاب ہوکر پی پی 166کو اہک مثالی حلقہ بنادوں گا ،فیصل شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( افضل افتخار)کامیاب ہوکر عوام کی محرومیاں دور کروں گا اوران سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرونگا ان خیالات کا اظہار صوبائی حلقہ پی پی166 سے امیدوار فیصل مجیب شامی نے رو زنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ارکان اسمبلی کے آپس کے اختلافات نے یہاں کے عوام کا نقصان کیا حلقہ کے مسائل جوں کے توں ہیں عوام کو اب نئے نمائندوں کو آزمانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں اور سڑکیں اورپینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی بھی ان سابق منتخب امیدواروں کی بدولت ہے جنہوں نے کامیابی کے بعد اس حلقہ کا دورہ کرنا بھی گوارا نہیں سمجھا اور یہ مسائل آ ج بھی اسی طرح سے سر اٹھائے ہوئے ہیں اس لئے عوا م کو اب بہت سوچ سمجھ کر ووٹ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر بے شمار مسائل ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ میں منتخب ہونے کے بعد ان تمام مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کردونگا اور اس کیلئے مجھے عوامی طاقت کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ لوگ میری مدد کریں گے۔انہوں نے کہا دوسرے امیدواروں کی طرح بلند و بانگ دعوے تونہیں کرتا عملی کام پر یقین رکھتا ہوں اور اگر مجھے عوا م کی جانب سے موقع ملا تو میں ثابت کردوں گا کہ اگر انسان کی نیت صاف ہو تو وہ کسی بھی مسائل کے حل میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا۔