بجلی کا کرنٹ لگنے سے 12سالہ لڑکا ہلاک

بجلی کا کرنٹ لگنے سے 12سالہ لڑکا ہلاک

  

فیروزوالہ ( نمائند ہ پاکستان ) شاہدرہ کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 12سالہ لڑکا ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی شاہ خالد ٹاؤن میں محنت کش جمعے خاں کا بیٹا بہادر خاں 12سالہ مکان کی چھت پر کھیل رہا اوپر سے گزرنے والی مین تار سے چھو کر جاں بحق ہو گیا ۔

جس پر ورثا ء اور شہریوں نے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا اور بتایا کہ اس علاقہ میں آئے روز اس قسم کے واقعات رونما ہو تے رہتے ہیں ، شاہدرہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان زخمی ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -