مانگا منڈی ، چوبیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

مانگا منڈی ، چوبیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) سبزی منڈی میں چوبیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،مقتول کے ورثا کا شدید احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں چوبیس سالہ نوجوان ناتش کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔گھر میں اطلاع ملنے پرمقتول کی ماں اور بھائی پر غشی کے دورے۔ایس ایچ او مانگا نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ،ملک آصف کی آڑھت سے ایک مشکوک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔مقتول ناتش کے ورثا نے لاش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ، ورثاء کی طرف سے سبزی منڈی کو آگ لگانے کی دھمکیاں اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کیلئے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ تھانہ مانگامنڈی
کے ایس ایچ او عبدالعظیم نے یقین دہانی کروائی کہ نامعلوم ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔تھانہ مانگامنڈی پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے لاش کو لاہور بھیج دیا۔

مزید :

علاقائی -