حلقے کا ہر گروپ میرا بازو ہے، 25 کو ہر طرف ’’شیر‘‘ دھاڑے گا، روحیل اصغر

حلقے کا ہر گروپ میرا بازو ہے، 25 کو ہر طرف ’’شیر‘‘ دھاڑے گا، روحیل اصغر

  

لاہور( جنرل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) این اے 128میں(ن) لیگ کے امیدوار شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے پچیس جولائی کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا ہر طرف شیر دھاڑے گا پورے حلقے میں (ن) لیگ کا پہلے تو کوئی گروپ ہی نہیں ہے اگر ہے تو وہ میرے ساتھ ہے ۔وہ پاکستان سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو عمران خان کی این اے 128میں ہی نہیں ضمانتیں ضبط کروادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سہیل شوکت بٹ ‘ وحید گل ‘ وحید ملک میری مہم چلا رہے ہیں کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے خدمت کی بنیاد پر لوگ ہمیں کامیاب کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں پورے حلقے میں سوئی گیس کا جال بچھایا ہے ۔

مزید :

علاقائی -