سندھ :جی ڈی اے امیدوار عبدالستارراجپر پر حملہ ،متعدد افراد زخمی

سندھ :جی ڈی اے امیدوار عبدالستارراجپر پر حملہ ،متعدد افراد زخمی

  

محراب پور،کراچی(این این آئی) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپر پر حملہ ہوگیا جس میں 8افراد زخمی ہو گئے ہیں۔خوش قسمتی سے حملے میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالستارراجپر پر حملہ بیلا واہ کے قریب الیکشن مہم کے دوران ہوا۔جی ڈی اے کے امیدوار سندھ کے حلقہ پی ایس 34 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔دریں اثناء خیرپور کے علاقے پیرجو گوٹھ میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا جس میں کم سے کم 10کارکنان زخمی ہو گئے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق جھگڑے کے دوران گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

امیدوار؍ حملہ

مزید :

علاقائی -