پنجاب بھر کی ڈاکٹرتنظیموں کی ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف بغاوت

پنجاب بھر کی ڈاکٹرتنظیموں کی ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف بغاوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال)پنجاب بھر کی تمام ڈاکٹرز تنظیموں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف بغاوت کر دی ہے اور علان کیا ہے کہ کمیشن کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور کمشن کی کسی ٹیم کو مطالبات پورے ہونے تک کسی ہسپتال کلینک یا لیبارٹری کی انسپیکشن نہیں کرنے دی جائے گی یہ علان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پاکستان کے صدر ڈاکٹر طارق محمود میاں نے پاکستان سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کے بائیکاٹ کرنے والے ڈاکٹرز آرگنازیشنز جن میں پی ایم اے، اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پاکستان ، ایم ٹے اے ، وائے ڈی اے،پی ایس ڈی اے وغیرہ شامل ہیں جن نے متفقہ فیصلہ کیا ھے کہ ہم پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ تب تک کوئی تعاون نہیں کریں گے جب تک وہ ھمارے مطالبات نہیں مانیں گے۔ ھم نے ان کو بار بار کہا ھے کہ وہ ڈاکٹرزکو ھراساں اور خوف زدہ کریں نہ کوالیفایئڈ ڈاکٹرز کے کلینک بلاوجہ سیل کریں اور ہمارے مسائل سے متعلق سے ایک سیریئس میٹنگ کریں۔ ڈاکٹر طارق نے کہا کہ کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تقرری غیر قانونی ہے ھم نے کمیشن کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک یہ سارے مسائل حل نہیں ھو جاتے وہ کوئی نوٹس نہیں بھیجیں گے۔ لیکن اس کے باوجود ڈاکٹرز کو نوٹسز اور فون کالز وصول ہو رہی ہیں۔ہم نے تمام ڈاکٹرز کو اطلاع دے دی ہے کہ اگر ان کو لائسنس کے لیئے کوئی نوٹس آتا ھے یا انسپیکشن کے کوئی ٹیم آتی ہے تو اس کو اندر نہ گھسنے دیا جائے ڈاکٹر طارق نے مزید کہا کہ جلد ھی اس سلسلے میں پنجاب لیول پر ایک ڈاکٹرز کنوینشن طلب کیا جا رہا ہے جس میں احتجاجی کال دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ میں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ رکھا گیا ہے جس پر کوئی حاضر سروس بیروکریٹ تعینات نہیں کیا جا سکتا ۔مگر موجودہ چیف آپریٹنگ افیسر نے آئین ہی تبدیل کر دیا ہے ۔اور خود کو نئے عہدے میں اجسٹ کر رکھا ہے ۔اس کی تقرری ہی جعلی ہے اس کے خلاف بھرپوراحتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -