چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج سے لاہور میں مفاد عامہ کے مختلف مقدمات کی سماعت کریگا

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج سے لاہور میں مفاد عامہ کے مختلف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج ( پیر) سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مفاد عامہ کے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔لاہور رجسٹری کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا ء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ تشکیل دیاگیا ہے جو اہم مقدمات کی سماعت کرے گا ۔ان میں نجی میڈیکل کالجوں کی زیادہ فیسوں، ہسپتالوں اور نکاسی کے فضلے کو ٹھکانے لگانے، فضائی آلودگی، ایک نجی کیمیکل فیکٹری کی طرف سے بڈی نالے میں آلودہ مواد پھینکنے سمیت مقدمات شامل ہیں۔
مقدمات سماعت

مزید :

علاقائی -