تحریک انصاف گلالئی سندھ کے صدر کامریڈ گل محمد خشک پیپلز پارٹی میں شامل

تحریک انصاف گلالئی سندھ کے صدر کامریڈ گل محمد خشک پیپلز پارٹی میں شامل

  

ٹھٹھہ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف گلالئی سندھ کے صدر کامریڈ گل محمد خشک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ٹھٹھہ سے امیدوار علی حسن زرداری سے مکلی میں ملکانی ہاؤس پر ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کامریڈ گل محمد خشک نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اور عوامی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے۔ ماضی میں بھی انہوں نے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تھا۔ آج دوبارہ جمہوریت پسند پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

کامریڈشامل

مزید :

علاقائی -