پاکستان کو بیرونی طاقتوں کے دباؤں سے آزاد کروائیں گے : حافظ سعید

پاکستان کو بیرونی طاقتوں کے دباؤں سے آزاد کروائیں گے : حافظ سعید

  

لاہور( ایجو کیشن رپورٹر )امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سیاست کو کاروبار بنا کر لوٹ مار کرنے والوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا پروگرام لے کر میدان میں آئے ہیں ، بیرونی طاقتوں کے دباؤسے پاکستان کو آزاد کروائیں گے ، دنیا نے کرپشن لوٹ مار کی سیاست دیکھی اب انہیں خدمت انسانیت کی سیاست دکھائیں گے ، لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر قرضے ادا کرنے چاہئیں۔سابق حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے لوٹ مار کی ، نوجوانوں کو خدمت خلق کے کاموں میں لگا کر ایک فلاحی معاشرے میں تبدیل کریں گے ایک ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہو ، فرقہ واریت ، لسانیت اور صوبائیت کی بنیاد پر نفرتوں کو ختم کرکے لوگوں کو ایک مضبوط اور توانا پاکستان دیں گے ،عوام 25 جولائی کو انتخابی نشان کرسی پر مہر لگا روایتی سیاستدانوں کو مسترد کردیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں این اے53سے امیدوا رچوہدری سعید احمد کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ اور قصور کی تحصیل راجہ جنگ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ سے صدر ملی مسلم لیگ پاکستان سیف اللہ خالد،این اے 53سے اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار چوہدری سعید احمد گوجر،سیکرٹری انفارمیشن ملی مسلم لیگ تابش قیوم ،،شفیق الرحمن صدر ملی مسلم لیگ اسلام آباد ،راجہ ثاقب جنرل سیکرٹری آل پاکستان مسلم لیگ،ارشد گل مسیح رہنما کرسچن کمیونٹی،تحریک پنجتن پاک کے صدر پیر عظمت علی شاہ،این اے 54 سے آزاد امیدوار قومی اسمبلی حفیظ الرحمن ٹیپو،کیپٹن اشرف وارثی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے137 حافظ مسعود انور،امیدوارپی پی 182 چوہدری محمد زمان سندھو،امیدوارپی پی 175 فیصل محمود انصاری،عبدالغفار منصور،انجنیئر دین محمد اقبال نے راجہ جنگ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔اس موقع پر معروف عالم دین حمید اللہ شاہ بخاری نے ملی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا۔صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے کہا کہ آج کے جلسہ نے این اے 53 کے لیے چوہدری سعید احمد گوجر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،ہم لا الہ الاللہ کا راج نافذ کرنے سیاست میں آئے ہیں ،لاالہ الا اللہ کا راج نافذ ہوا تو دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا معاشی طور پر بھی پاکستان کو عظیم طاقت بنا دے گی۔ چوہدری سعید احمد کی کامیابی نظریہ پاکستان کی کامیابی ہوگی25 جولائی فیصلہ کا دن ہے۔،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 53 چوہدری سعید احمد گوجر ،سیکرٹری انفارمیشن ملی مسلم لیگ تابش قیوم،صدر ملی مسلم لیگ اسلام آباد شفیق الرحمان ،پیر عظمت علی شاہ،راجہ ثاقب ،ودیگر مقررین نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کا قیام انہی بنیادوں پر ہے جن بنیادوں پر آج سے ستر سال قبل مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا،قائداعظم نے ہر طبقے کو ساتھ ملاکر پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کیا،راجہ جنگ میں جلسہ عا م س عبدالغفار منصور، انجنیئر محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے۔ صاف ستھری سیاست کریں گے۔حقیقی تبدیلی کے لئے قوم پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگائے۔

مزید :

علاقائی -