الیکشن ڈیوٹی ، کراچی کے ہسپتالوں میں سٹاف کی عدم دستیابی

الیکشن ڈیوٹی ، کراچی کے ہسپتالوں میں سٹاف کی عدم دستیابی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے سرکاری اسپتالوں کے ملازمین اور ڈاکٹر الیکشن ڈیوٹی پر مامورکردئیے گئے ہیں۔ لیاری جنرل اسپتال ، لیاقت آباد ، کورنگی ، سعود آباد ،ابراہیم حیدری، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن،سول اسپتال اورعباسی شہید اسپتال کے ملازمین الیکشن ڈیوٹ میں مصروف ہونگے۔لیاری جنرل اسپتال کے 165میں سے 156ڈاکٹروں کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسپتال کے محض 9ڈاکٹراسپتال چلائیں گے۔کورنگی اسپتال کے 300ملازمین میں سے 122ملازمین الیکشن ڈیوٹی پرمامورہوں گے۔ابراہیم حیدری کے 164ملازمین میں سے 90ملازمین الیکشن ڈیوٹی اداکریں گے۔قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن کے 500ملازمین میں سے 400ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی پر لگا دیا گیاہے۔بلدیہ عظمی کے اسپتالوں کے 600ڈاکٹروں سمیت 1500ملازمین الیکشن ڈیوٹی پر مامورہیں۔ انتخابات کے روز کسی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہوگی مگر ڈاکٹرزاورملازمین کی عدم دستیابی کے باعث صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -