عمران خان نے دھرنوں اور ملکی ترقی کو روکنے کے سوا کچھ نہیں کیا ،احسن اقبال

عمران خان نے دھرنوں اور ملکی ترقی کو روکنے کے سوا کچھ نہیں کیا ،احسن اقبال

  

نارووال(این این آئی)سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پانچ سالوں میں دھرنوں اور ملک کی ترقی کو روکنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کیے وعدے پورے کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال کے حلقہ این اے 78میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جس شخص نے ملک کو اٹیمی طاقت بنایا،دہشتگردی سے نکالا،کراچی کی روشنیاں بحال کیں ،ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اسے جیل بھیج دیا گیا اور جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا وہ مزے کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ 2013میں ملک میں 22گھنٹے تک بجلی نہیں آتی تھی ۔ہماری حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے اور ہم نے دن رات کی محنت سے اس وعدے کو پورا کیا ۔(ن) لیگ کی حکومت نے پانچ سالوں میں 11ہزار میگا واٹ بجلی کو سسٹم میں شامل کیا جس سے اب نہ صرف ملک کی انڈسٹری بحال ہو رہی ہے مزدور طبقے کا روز گار چل رہا ہے ۔وہ ملک جس کو 2013میں دہشت گرد ملک قرار دیا جارہا تھا اب وہاں پر باہر کے لوگ اربوں روپوں کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مشن کو جاری رکھا اور عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر دئیے ۔عوام ترقیاقی منصوبوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے 25جوالائی کو شیر کو ووٹ دے کر ثابت کر دیں گے ملک کو چلانے کیلئے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، مسلم لیگ (ن) دوبارہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدار آئے گی اور ملک میں ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کے آنے والی نسلوں کے لئے بہتر روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک میں سوائے دھرنے دینے اور ملک کی ترقی کو روکنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ، خیبر پختوانخوامیں تباہی پھیر دی گئی ہے ۔

احسن اقبال

مزید :

علاقائی -