لاہور سے آج ائیر بلیو،پی آئی اے سعودی ائیر لائنز کی ایک ایک پرواز لاہور سے مدینہ جائے گی

لاہور سے آج ائیر بلیو،پی آئی اے سعودی ائیر لائنز کی ایک ایک پرواز لاہور سے ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)لاہور سے حج اپریشن 2018ء جاری،آج لاہور سے ائیر بلیو،پی آئی اے، سعودی ائیر لائنز کی ایک ایک پرواز لاہور سے مدینہ جائے گی،ائیر بلیو کی فلائٹ نمبر PA4768،180عازمین کو 2بج کر5منٹ پر،پی آئی اے فلائٹ نمبPK0747،305عازمین کو لے کر4بج کر50منٹ پر،سعودی ائیر لائنز فلائٹ نمبرSV735،310عازمین کو لے کر7بج کر15منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی،تمام عازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ روانگی سے6گھنٹے پہلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچ جائیں۔

مزید :

علاقائی -