ہمارا منشور ماضی کے ہمارے کام ہیں : پرویز الٰہی

ہمارا منشور ماضی کے ہمارے کام ہیں : پرویز الٰہی

  

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارا منشور ہماری عوامی خدمت اور ماضی کے ہمارے ترقیاتی کام ہیں، 1122 جیسی ریسکیو سروس پر لوگ مجھے دل سے دعائیں دیتے ہیں ان دعاؤں کے حقدار وہ ووٹر بھی ہیں جنہوں نے مجھے منتخب کر کے ایسے کام کرنے کا موقع اور اللہ کریم نے توفیق دی۔ وہ این اے 69 گجرات کے اعجاز خان کی قیادت میں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برباد کر کے نوازشریف نے اڈیالہ جیل جانا تھا تو وہ کوئی اور کاروبار کر لیتے پاکستانیوں کا کیا قصور تھا کہ انہوں نے ان کو اتنا نقصان پہنچایا کہ ہر نیا پیدا ہونے والا بچہ بھی لاکھوں روپے کا مقروض ہے اس کے باوجود عام اور غریب آدمی کو پینے کا صاف پانی اور تعلیم و صحت کی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے ہماری طرح سیاست اور اختیارات کو عوامی خدمت کا ذریعہ بنانے کے بجائے کرپشن، جھوٹ، فریب اور دھونس دھاندلی سے اپنے مفادات کی تکمیل کا راستہ اختیار کیا، یہی وجہ ہے کہ آج بڑا جیل میں ہے چھوٹا جیل جانے سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی اور سودے بازی سے کامیابی حاصل کرنے والے اب اپنی دھاندلی کے راستے بند ہوتے دیکھ کر واویلا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر حاجی عطاء اللہ، زبیدہ احسان، اعجاز خان، عمران وڑائچ، چودھری توصیف عبداللہ، اورنگزیب، علی وڑائچ، چودھری خالد وڑائچ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہ

مزید :

علاقائی -