کراچی کے عوام ہمیں کامیاب کرائیں ملک میں تبدیلی لائینگے، مصطفی کمال

کراچی کے عوام ہمیں کامیاب کرائیں ملک میں تبدیلی لائینگے، مصطفی کمال

  

کراچی (این این آئی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ جب تک ملک میں لسانیت کی بنیاد پر سیاست ہوتی رہیگی تو نفرتیں کم ہونے کی بجائے بڑھتی رہیں گی پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نفرتوں کی سیاست کرنے کے بجائے محبتوں کے پیغام کو عام کیا یہ وجہ ہے کہ آج پاک سر زمین پارٹی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والوں کی جماعت ہیں اور 25جولائی کو عوام پی ایس پی کے انتخابی نشان ڈولفن پر مہر لگا کر ملک میں تبدیلی لائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شریف آباد 10 ڈاکخانہ، لیاقت کالونی لیاقت آباد، چاندی چوک پاپوش میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس شہر کی آبادی ستر لاکھ کم شمار کی گئی جو اس شہر کے کرتا دھرتا تھے ایم پی اے، ایم این اے اس شہر کا میئر ہونے کے باوجود بھی خاموش بیٹھے رہے اور پانچ سال اسمبلیوں میں بیٹھے رہتے ہیں اور آخری مہینے میں کہتے ہیں صوبہ بنائینگے یہ وہ لوگ ہیں جو جاگ مہاجر جاگ کہہ کر صرف اس شہر کے بچے مروانا چاہتے ہیں ان کو ہتھیا ر دیکر تم ان کے جذبات سے تو فائدہ اٹھا نا چاہتے ہیں ا نہوں نے کہا کہ کراچی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر تھا اور آج اسکا 34 واں نمبر ہے میرے شہر کے لوگوں یہ لوگ ہمیں کہاں لے آئے ہمیں اپنے بچوں کے ہاتھوں میں قلم دینا ہے تعلیم سے آراستہ کرناہے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو آپ کو اپنے ووٹوں سے پی ایس پی کی ڈولفن کو کامیاب کرانا ہے ۔

مصطفی کمال

مزید :

علاقائی -